اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق تکفیری دہشتگردوں نے صحرائے سینا میں ایک پولیس چوکی پر گولہ بارود سے لدے ٹرک سے خود کش حملہ کیا جس میں چھ پولیس اہلکار ہلاک اور چوالیس زخمی ہوئے ہیں- مصر کے پولیس اور طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں چوالیس پولیس اہلکار زحمی بھی ہوئے ہیں- واضح رہے مصر کے صحرائے سینا میں تکفیری دہشتگرد سرگرم عمل ہیں اور انہوں نے اب تک مصری فوج اور پبلک مقامات پر کئی بڑے حملے کئے ہیں- سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشتگردوں کا فکری سرچشمہ وہابیت ہے جو آل سعود کا سرکاری مذہب ہے- دنیا میں جہاں جہاں تکفیری دہشتگرد سرگرم عمل ہیں انہیں آل سعود کی حمایت حاصل ہے- آل سعود ان دنوں یمن میں القاعدہ دہشتگرد تنظیم کی بھرپور فوجی اور مالی مدد و حمایت کر رہی ہے تاکہ اس طریقے سے بھی یمن کے نہتے عوام کا قتل عام کیا جا سکے- پاکستان، افغانستان، شام، کشمیر، لبنان، یمن، صومالیہ، لیبیا اور عراق میں سعودی عرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگرد سرگرم عمل ہیں اور ان کے ہاتھ دسیوں ہزار نہتے انسانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲